pengolin

اسلام آباد میں حرام گوشت کے بڑے ٹھکانے کا انکشاف، گدھے، کتے کچھوے، گیدڑ اور پینگولین بھی برآمد

(روزنامہ جرأت)اسلام آباد کے ڈی چودہ میں حرام گوشت کے ایک اور ٹھکانے کا انکشاف ہوا جب کہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔12 زندہ گدھے، 5 کتے اور 17 کچھوے برآمد ہوئے، یک مردہ گدھا، ایک گیدڑ اور پینگولین بھی برآمد کیا گیا۔کارروائی کے دوران آٹھ سو کلو حرام گوشت برآمد ہوا، گوشت اور گدھے کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
حرام گوشت موقع پر تلف کردیا گیا جب کہ زندہ جانور وائلڈ لائف کے حوالے کردئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں