pcb announces central contracts

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ نہ بناسکے

(روزنامہ جرأت)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 مرد کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا جن کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔اعلان کردہ کنٹریکٹس کے مطابق بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل ٹیسٹ کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔اسی طرح ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ٹی 20 انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔پی سی بی نے مستقبل کے قومی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے 19 نوجوان کرکٹرز کو ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں بھی شامل کیا ہے۔
اس کیٹیگری میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں