muhammad zeeshan ali selected as first pakistani to go into space

پاکستان کا خلائی سفر میں تاریخی قدم، ذیشان علی چینی مشن کے ہمراہ خلا میں جائیں گے

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) پاکستان خلائی تحقیق کے میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے، جہاں پہلا پاکستانی خلاباز چین کے خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے خلا کا سفر کرے گا۔پاکستان کے پہلے خلاباز کی چینی خلائی اسٹیشن روانگی کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، مشن میں پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی بطور سائنسی ماہر حصہ لیں گے۔
سپارکو کے مطابق یہ خلائی مشن پاکستان اور چین کی خلائی ایجنسیوں کے اشتراک سے انجام دیا جائے گا، جس میں پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی سائنسی ماہر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔مشن سے متعلق چین سے پاکستانی خلاباز کی میڈیا بریفنگ بھی براہ راست نشر کی جائے گی، جس میں خلائی سفر اور مشن کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔
پاکستانی خلاباز کی خلا میں روانگی کو ملک کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے، جس سے خلائی تحقیق اور سائنسی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔سپارکو کے مطابق پاکستانی خلاباز تقریباً ایک ہفتہ خلا میں قیام کے بعد واپس آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں