لاہور: (روزنامہ جرأت)لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے مقامی وکیل ابرار حسین کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اگر نظر بندی ہوئی ہے تو معاملہ گھمبیر نوعیت کا ہے، جس نے بھی غیر قانونی اقدام کیا ہے اسکو اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا، مولانا کو اگر نظر بند کیا ہے تو وجوہات دینی ہوں گی۔درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی زندگی اور آزادی کو خطرہ ہے، عدالت مولانا فضل الرحمان کی بازیابی کا حکم دے۔
درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے کارروائی کل تک ملتوی کردی۔




