کوہاٹ ;مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کھار یاں کے ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔
عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے ساتھیوں کے ساتھ حجرہ عظیم باغ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک گیس لیکج کا دھماکہ ہوا،جس کےنتیجے میں عباس آفریدی دیگر تین ساتھیوں دلنواز ، جاوید آفریدی ، اور ندیم سمیت زخمی ہوگئے تھے۔
عباس آفریدی کو کھارہاں کے برن ہسپتال لیجایا گیا تھا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔




