(روزنامہ جرأت)ایران کی جانب سے مختلف عرب ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایران نے بحرین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جب کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکا سنا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یواےای میں الدفرا ائیربیس، بحرین میں بحری ائیربیس کو نشانہ بنانےکی تصدیق کی ہے۔یو اےای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ یو اے ای نے متعدد ایرانی میزائلوں کو روک دیا۔متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے۔ دبئی کے علاقے مارینا میں بھی دھماکا سناگیا۔سعودی عرب نے خلیجی ریاستوں پر ایرانی حملوں کی مذمت کر دی ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے بحرین، کویت،متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن پر ایرانی حملے افسوسناک ہیں ایران نے خلیجی ممالک پر حملہ کرکے ان کی خود مختاری پر حملہ کیا ہے ایران نے خلیجی ممالک پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے اور سعودی عرب عرب ریاستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی حملوں کی مذمت کرے اور خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر ایران خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔




