(روزنامہ جرأت)امریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے باعث وزیراعظم شہباز شریف کا روس کا دورہ منسوخ ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا روس کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے، اس دورے پر وزیراعظم کے ہمرہ اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی ماسکو جانا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ماسکو کو بتا دیا ہے کہ ایران پر ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں دورہ ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نےخطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اعلیٰ سیکیورٹی قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے، جس میں افغانستان اور ایران سمیت خطےکے دیگر ممالک کی سکیورٹی صورتحال پرغور کیاجائے گااور موجودہ صورتحال میں پاکستان کی پالیسی سے متعلق اہم مشاورت ہوگی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اپنے مؤقف سے متعلق گائیڈلائن بھی مرتب کرے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاسں فیصلہ کیا جائے گا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کیسے ہوگی۔




