pslsong

ایچ بی ایل پی ایس ایل11 کا نغمہ جاری کردیا گیا

(روزنامہ جرأت)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کا نغمہ جاری کردیا گیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل11 کا نغمہ عالمی شہرت یافتہ نامور گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔اس گانے کی تھیم ’’کھیلیں گے بیٹ پہ‘‘ ہے جس میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔دوسری جانب لاہور میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا، اس تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں