bangladeshparliamentmember

بنگلادیش کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

(روزنامہ جرأت)بنگلادیش کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اراکین پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا۔12 فروری 2026 کو ہونے والے انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) 209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی تھی جبکہ جماعت اسلامی اور اتحادیوں کو 77 نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔آج نومنتخب ارکان پارلیمنٹ سے بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے حلف لیا، حلف لینے والوں میں بنگلا دیش کے اگلے متوقع وزیراعظم طارق رحمان اور امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت پاکستانی وفد بھی بنگلادیش میں موجود ہے جہاں وہ متوقع وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں