trainacident

حویلیاں سے راولپنڈی آنے والی پسنجر ٹرین حادثے کا شکار

(روزنامہ جرأت)حویلیاں سے راولپنڈی آنے والی پسنجر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جب کہ ریلوے ٹریک جگہ جگہ سے متاثر ہونے کے باعث ٹرین حادثوں میں اضافہ ہونے لگاحویلیاں سے راولپنڈی آنے والی پسنجر ٹرین ٹیکسلا پھاٹک کے قریب حادثہ کا شکارہوئی، ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین حادثہ میں تمام مسافر محفوظ رہے، ٹریک کی خستہ حالی حادثے کے باعث ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔ریلوے انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو دوبارہ راولپنڈی کیلئے روانہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں