hassanniyazi

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کیخلاف اپیل، جج کی سماعت سے معذرت

(روزنامہ جرأت)عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کیخلاف اپیل، جج کی سماعت سے معذرت کر لی.تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے ایک رکن نے حسان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔جسٹس جواد ظفر نے اپیل پر سماعت سے معذوری ظاہر کی، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل بنچ نے اپیل پر سماعت کرنی ہے۔ حسان نیازی نے ملٹری کورٹ کے ٹرائل کیخلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں