isreal army chief

غزہ میں فوجی کارروائیاں نہیں رکیں گی، اسرائیلی آرمی چیف

تل ابیب: (روزنامہ جرأت)اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن بدستور جاری رہیں گے اور اسرائیلی فوج اپنے اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایال ضمیر نے غزہ کے دورے کے موقع پر کہا کہ فوج نے حماس کی عسکری صلاحیت کو نمایاں نقصان پہنچایا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو اپنے حق میں تبدیل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی پیشگی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے اور اسرائیلی شہریوں اور سرحدی آبادیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز حماس کے عسکری ونگ نخبا فورس کے ان ارکان کی تلاش اور تعاقب بھی جاری رکھیں گی جن پر 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں ملوث ہونے کا الزام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں