goldgold

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہو گیا

کراچی: (روزنامہ جرأت)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد سونا آج ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے اضافےکے بعد 5 لاکھ 39ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 5230 روپے اضافے سے 4لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 61 ڈالر اضافے سے 5171 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں