goldratedecrease

پاکستان میں فی تولہ سونا 7100 روپے سستا ہوگیا

کراچی:(روزنامہ جرأت) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار 87 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 71 ڈالر کمی کے بعد 4642 فی اونس کا ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں