antivirus

پاکستان نے بھارت اسرائیل سائبرحملوں کے توڑ کیلئے اینٹی وائرس تیارکرلیا

اسلام آباد: (روزنامہ جرأت)پاکستان نے سائبر سیکیورٹی کے میدان میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کی جانب سے سائبر حملوں کےتوڑ کیلئے اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس اینٹی وائرس تیارکر لیا۔
ذرائع کے مطابق ای ڈی آر سسٹم تمام سرکاری کمپیوٹرز پر انسٹال بھی کردیا گیا ہے جس کا مقصد ہیکنگ اور سائبر حملوں کی روک تھام ہے۔خیال رہے کہ پاکستان پر ہونے والے زیادہ تر سائبر حملے بھارت یا پھر اسرائیل سے ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں