psltickets

پی ایس ایل کے ٹکٹس کی فروخت کب شروع ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

(روزنامہ جرأت)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ٹکٹس کی کل سے فروخت شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ٹکٹس نجی کورئیر کی ویب سائٹ سے بک کرائے جاسکیں گے۔پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب آٹھ ٹیمیں چھ مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گی۔پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
39 روز جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں