(روزنامہ جرأت)کراچی میں دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹے قبل آؤٹ ہوگیا۔ ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں لیکن امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔آج بھی دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹے قبل آؤٹ ہوگیا جب کہ پرچے کے ساتھ سوشل میڈیا پر جوابات بھی گردش کرنے لگے۔
واضح رہے اس سے قبل نویں جماعت کا مارننگ شفٹ میں ہونے والا کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا تھا۔




