شکیب الیکشن جیتنے کے 24 گھنٹے بعد کرکٹ میدان میں لوٹ آئے

ڈھاکا: شکیب الحسن پارلیمانی الیکشن جیتنے کے 24 گھنٹے بعد ہی کرکٹ میدان میں واپس لوٹ آئے۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پارلیمانی الیکشن جیتنے کے 24 گھنٹے بعد ہی کرکٹ میدان میں واپس لوٹ آئے، انھوں نے اپنے آبائی علاقے سے اتوار کے روز حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن لڑا، اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے وہ آسانی سے جیت گئے۔

گزشتہ روز وہ جب انڈور نیٹ پریکٹس کیلیے شیربنگلہ اسٹیڈیم پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جب میڈیا نے ان سے الیکشن کے حوالے سے سوال کیے تو شکیب نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی میدان نہیں بلکہ کرکٹ فیلڈ ہے، میں صرف کھیل سے متعلق ہی بات کرسکتا ہوں۔

نیٹ پریکٹس کے دوران بچپن کے کوچ ناظم العابدین فہیم شکیب کو مشورے دیتے رہے، انگلی کی انجری کے بعد یہ ان کا پہلا ٹریننگ سیشن تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں