کوئٹہ میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب دھماکا، تین افراد زخمی

کوئٹہ میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں گھر کے اندر دھماکا ہوا ہے جس کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ادارہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئے جہاں امدادی ادارے نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلیے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا ہے تاہم حتمی رپورٹ میں اصل وجہ سامنے آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں