لکی مروت؛ رشتے کے تنازع پر 11 افراد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لکی مروت: رشتے کے تنازع پر 11 افراد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے رشتے کے تنازع پر 11 افراد کو قتل کرکے فرار ہونے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد بے دردی کے ساتھ گیارہ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لکی مروت؛ گھر میں گھس کر فائرنگ سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد قتل
ملزم نے پانچ پانچ سو روپے کے چاول خریدے تھے، جو الگ الگ تھیلیوں میں ڈال کر دونوں خاندانوں کو کھلائے۔ واردات کے بعد ملزم نے پنجاب فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ڈی پی او کے مطابق پریس کانفرنس میں اعتراف جرم کرنے والے سفاک قاتل کے شریک ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں