359

کراچی میں بے روزگار شوہر کی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی

کراچی: شہر قائد میں بے روزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین کم سن بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

کراچی ایئرپورٹ کے قریب فلک ناز اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر ایک فلیٹ سے پانچ لاشیں ملیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پہنچ گئی اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کے سربراہ احسن رضا رضوی نامی شخص نے اپنی بیوی ندا رضوی اور تین بچوں جبرائیل، میکائیل اور بچی امہ ہانی کو قتل کر کے خودکشی کی ہے۔
ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

پڑوسیوں کے مطابق نوجوان کافی عرصے سے بے روزگار اور مہنگائی سے شدید پریشان تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں