سیاچن سے تعلق رکھنے والا ننھا ولاگر محمد شیراز سوشل میڈیا پر توجہ کامرکز بن گیا۔
گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ محمد شیراز اپنے منفرد بلتی انداز کے ساتھ ٹوٹی ہوئی اردو زبان میں پیاری پیاری باتیں کرتا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
محمد شیراز پاکستان کا سب سے کم عمر ویلاگر ہے جو اپنی ویڈیوز میں اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی دکھاتا ہے۔
ننھے یوٹیوبر نے اپنے چینل پر پہلا وی لاگ ایک ہفتہ قبل اپلوڈ کیا تھا اور ایک ہفتے میں ہی شیراز کے چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ انکی ویڈیوز پر ویوز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنے تبصروں میں شیراز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے انکو پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سے بہتر قرار دیا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ دور دراز کے گاؤں میں رہتے ہوئے شیراز کی اردو بلاول بھٹو سے بہتر ہے۔