ممبئی: بھارت میں لیجنڈ اداکار متھن چکروتی کو آرٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں ’’پدم بھوشن‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو کہ ملک کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوم جمہوریہ پر سیاست دانوں، اداکاروں اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والو کو پدم ویبھوشن، پدم بھوشن اور شری بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
70 اور 80 کی دہائی کے مقبول ایکشن ہیروز میں سے ایک، متھن چکروتی کو بھی پدم بھوشن ایوارڈ سے نواز گیا ہے۔ 73 سالہ اداکار نے 350 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
متھن چکروتی نے اداکاری کے سفر کا آغاز 1676 میں کیا تھا اور پہلی فلم میں بیسٹ نیشنل ایکٹر کا انعام پایا تھا جس کے بعد ان کی 1982 میں فلم ’’ڈسکو ڈانسر‘‘ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم میں متھن نے جمی کا کردار نبھایا تھا۔
اس کے بعد متھن چکروتی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور صرف فلمیں ہی نہیں بلکہ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بعد ازاں انھوں نے گلوکاری بھی کی، فلمیں لکھیں اور فلمیں پروڈیوس بھی کیں۔
آرٹ کے فروغ کے لیے متھن چکروتی نے اکیڈمیز بنائیں اور فنکاروں کی بہبود کے لیے کئی فلاحی کام بھی کیے۔ وہ سیات میں بھی متحرک رہے اور مغربی بنگال میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بھی بنے۔
بعد ازاں متھن چکروتی نے ممتا بنرجی کی جماعت چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں بھی شمولیت اختیار کرلی تھی۔