واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے شام کے قریب ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
صدر جو بائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں گزشتہ رات امریکا کے لیے بہت سخت رہی۔ ہمارے 3 بہادر فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تینوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر ڈرون حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اپنے منتخب کیے گئے وقت اور انداز سے کریں گے۔ امریکی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
شام کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی مارے گئے تھے جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔ حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ 3 فوجیوں کی ہلاکت امریکا کے لیے پیغام ہے۔