عریشہ رضی کے ‘برائیڈل شاور’ کی تصاویر وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستان ڈراما انڈسٹری میں بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، گزشتہ دنوں اُنہوں نے اپنی ڈھولکی کی تقریب کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

اب 28 جنوری کو کراچی میں عریشہ رضی کے برائیڈل شاور کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اُن کے چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
عریشہ رضی نے اپنے برائیڈل شاور میں سفید رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا اور ہلکے میک اپ کے ساتھ وہ حسین لگ رہی تھیں۔اداکارہ نے اپنی بڑی بہن کے ہمراہ برائیڈل شاور کا کیک بھی کاٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے اور صارفین کی جانب سے عریشہ رضی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں