لاہور: الیکشن کمیشن نے آر او این اے 95 فیصل آباد کی غیر حاضری پر ان کی فوری معطلی اور انکوائری کا حکم دیدیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آر او این اے 95 فیصل آباد کی دانستہ غیر قانونی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا ہے، ریٹرننگ افسر اے سی چک جھمرہ کی غیر حاضری اور موبائل بند رکھنے پر کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کو اے سی چک جھمرہ کی فوری معطلی اور انکوائری کا حکم دیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر اسفندر یار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ریٹرننگ افسر مقرر کردیا گیا ہے۔