راولپنڈی: عام انتخابات 2024انتخابات مکمل ہوتے ہی ترقیاتی فنڈز بحال، تقرر، تبادلوں، نئی تعیناتیوں پر پابندی ختم ہوگئی۔
الیکشن کمیشن نے ترقیاتی فنڈز بحال، تقرر، تبادلوں، نئی تعیناتیوں پر پابندی قومی انتخابات تک عائد کی تھی جو گزشتہ روز پیر 12 فروری سے ختم ہوگئی اب تمام ادارے نئی ترقیاتی اسکیمیں پراجیکٹس منصوبے منظور اور شروع کر سکیں گے، تمام اقسام کے فنڈز ریلیز ہوسکیں گے۔
اداروں کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے علاوہ میڈیکل بل، ٹی اے اور ڈی اے بھی جاری ہوسکیں گے اس پابندی کے ختم ہونے سے اداروں نے تمام ادھوری ترقیاتی اسکیمیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔