کراچی سے قومی اسمبلی کے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی سے قومی اسمبلی کے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا تاہم این اے 238 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

حلقہ این اے 229 سے پی پی کے جام عبدالکریم بیجار، حلقہ این اے 230 سے پیپلز پارٹی کے سید رفیع اللہ اور حلقہ این اے 231 سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

حلقہ این اے 232 سے ایم کیو ایم کی امیدوار آسیہ اسحاق، حلقہ این اے 233 سے محمد جاوید حنیف خان، این اے 234 کورنگی سے محمد معین عامر پیرزادہ، حلقہ این اے 235 سے محمد اقبال خان، حلقہ این اے 236 سے حسان صابر، این اے 237 سے اسد عالم نیاری جبکہ این اے 239 سے سردار نبیل کی کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
حلقہ این اے 240 سے اسد عبدللہ، این اے 241 سے مرزا افتخار بیگ، حلقہ این اے 242 سے سید مصطفیٰ کمال، این اے 243 سے قادر پٹیل اور این اے 244 سے فاروق ستار کی کامیابی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے سید امین الحق، این اے 247 سے خواجہ اظہار الحق، این اے 248 سے خالد مقبول صدیقی، این اے 249 سے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 سے فرحان چشتی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں