کراچی: چار روز کی مندی کے بعد آج اسٹاک ایکس چینج میں 1127 پوائنٹس کی زبردست تیزی آگئی۔
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت بنانے کے معاملات میں پیش رفت نتیجے میں چار روزہ سے جاری مندی کا خاتمہ ہوگیا اور آج اچانک مارکیٹ میں تیزی آئی۔
آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1127 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ بڑھ کر 62354 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ منڈی کا شکار تھی جس کی وجہ الیکشن کے نتائج اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت بنانے میں تعطل تھا۔