فریمینٹل: آسٹریلیا میں ایک ہیلتھ کمپنی نے برف پر مبنی پانی میں سب سے زیادہ افراد کے رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ اس وقت قائم کیا گیا جب 509 افراد نے ایک ہی وقت میں ساحل سمندر پر برفیلے پانی پر مبنی متعدد پولز میں نہایا۔
ون لائف لیو اٹ نامی کمپنی نے آسٹریلیا کے شہر فریمینٹل میں لیٹن بیچ پر بیک وقت برفیلے پانی میں نہانے والے سب سے زیادہ لوگوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے ایونٹ کا انعقاد کیا تھا۔
کمپنی نے ساحل سمندر پر بڑے انفلٹیبل پولز بنائے اور ہر پول میں 12 12 شرکا داخل ہوئے۔ ریکارڈ کوالیفائی کرنے کے لیے شرکا کو کم از کم 3 منٹ تک اپنی گردن تک ڈوبے رہنے کی ہدایت تھی۔
اس میں کل 537 لوگوں نے کوشش کی لیکن صرف 509 ہی 3 منٹ کی حد تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکے جو کہ اس سے قبل 483 افراد کے ریکارڈ کو توڑنے کیلئے کافی تھا۔