کسی اقرباپروری کی وجہ سے شاہ برادرز کا انتخاب نہیں کیا، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ

شاداب خان نے کہا کہ کسی اقرباپروری کی وجہ سے تینوں کا انتخاب نہیں کیا۔

شاہ برادرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کے سوال پر شاداب خان نے کہا کہ کسی اقرباپروری کی وجہ سے تینوں کا انتخاب نہیں کیا، نسیم شاہ خود بھی اس سے پریشان اور ہمیں منع کررہے تھے مگر ہم نے ٹیم کا کمبی نیشن دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ پلیئرز کا انتخاب بڑی اہمیت رکھتا ہے، عبید شاہ کی پرفارمنس شاندار ہے،ہمیں تو یقین نہیں تھا کہ ڈرافٹ میں ہماری باری تک پیسر دیگر ٹیموں کی نظر سے بچ چکے ہوں گے مگر موقع ملا تو ان کو منتخب کرلیا۔

شاداب نے مزید کہا کہ حنین بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کررہے ہیں،نسیم شاہ کے دونوں بھائی بھی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں