پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔
گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ آف پلیئر ایکوزیشن نبیل ہاشمی کا کہنا ہے کہ نو منتخب کپتان ریلی روسو جیسن رائے، شیرفین ردرفورڈ، لوری ایونز، اکیل ہوسین اور ول سمیڈ پہلے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے تاہم تاہم سری لنکا کے وینندو ہسرنگا کی دستیابی پر اب بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔
لنکن اسپنر ہسرنگا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی 5 میچز کھیلنا تھے لیکن افغانستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کے باعث وہ ابتدائی 2 میچز کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
وینندو ہسرنگا محض تین میچز کیلئے پی ایس ایل 9 کا حصہ ہوں گے جبکہ اسکا بھی کوئی آثار نہیں آرہا کیونکہ لنکن بورڈ ابھی تک انہیں لیگ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ اپنا پہلا میچ 18 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔