ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بڑے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ کی تشہیر کردی۔
شاہ رخ خان ایک دوستانہ والد ہونے کے ناطے اپنے بڑے بیٹے آریان خان کے لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ ”D’Yavol X” کی نئی اشتہاری مہم کا حصہ بنے۔
اداکار نے ایک ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں ممبئی ایئرپورٹ پر آریان خان کے برانڈ کی نئی اشتہاری مہم کی ایک جھلک دکھائی گئی۔
آریان کے برانڈ کے نئے اشتہار میں سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو دکھایا گیا ہے، اس اشتہار نے اداکار کی بلاک بسٹر فلم ‘پٹھان’ سے ان کے روپ کی یاد تازہ کی۔
شاہ رخ خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کا برانڈ دیکھ کر بہت پُرجوش ہوں، برانڈ کی نئی کلیکشن بہت جلد آنے والی ہ
واضح رہے کہ آریان خان نے 2023 میں 30 اپریل کو اپنے برانڈ کا آغاز کیا تھا، اُن کے برانڈ نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی تھی اور اُن کی تمام کلیکشن تیزی سے فروخت ہوئی تھی۔
شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کے لگژری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی تھی، اُنہوں نے آریان کے برانڈ کی چمڑے کی جیکٹ پر آٹوگراف دیا تھا جس کی قیمت بھارتی 2 لاکھ روپے سے زیادہ تھی۔