اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔
ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج مقررکردیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مختلف کیسز میں سزائیں سنائی تھیں۔
وزارت قانون و انصاف نے ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر ایک کا جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ناصر جاوید رانا 24 جنوری 2027 تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سر انجام دیں گے۔