لاہور / اسلام آباد: پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کی ضمانت منظور ہوگئی
زرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی۔
ملزم عتیق ریاض کو پولیس نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کررکھا ہے، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔
عتیق ریاض کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔