ویلز: اکثر لوگ جب کسی ایسے شادی شدہ جوڑے کو دیکھتے ہیں جن کی ازدواجی زندگی 60 سال سے زائد عرصے تک خوش و خرم طریقے سے بسر ہورہی ہے تو ان کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ اس دیرپا شادی کا آخر راز کیا ہے؟
اس سوال کا جواب ویلز سے تعلق رکھنے والے 63 سالہ شادی شدہ جوڑے نے دیا ہے جو کہ انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ ویلز سے تعلق رکھنے والے ایک میاں بیوی جن کی شادی کو 63 سال ہوچکے ہیں، آخر کار وہ راز افشا کردیا ہے جس کے تحت کوئی بھی جوڑا اپنے رشتے کو طویل مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے۔
90 سالہ اہلیہ جوزفین اور 91 سالہ شوہر اوبرے لینگلی 1958 میں نارتھ ویلز میں ایک پارٹی کے دوران آپس میں ملے تھے جس کے بعد چند ملاقاتوں میں دونوں نے بالآخر شادی کا فیصلہ کیا۔
vbx
اہلیہ جوزفین نے میڈیا نمائندے کو بتایا کہ ایک ہی چیز جو دیرپا رشتے کی وجہ ہے، وہ ہے ایک ایسا شوہر جو بہترین باربی کیو اور اچھی سی شراب بنانا جانتا ہو۔
دوسری جانب شوہر اوبرے لینگلی کا کہنا تھا کہ اصل میں بہترین حسِ مزاح ہی دیرپا ازدواجی تعلقات کی کلید ہے۔