میچز کے دوران کراچی کی سڑکیں کیوں بند کیں، عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

زرائع کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا کہ 27 فروری کے عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا، حکم کے باوجود سڑکوں کو بند کیا گیا اور ٹریفک کو روکا گیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق وضاحت کیلئے توہین عدالت کی کارروائی پر ڈی آئی جی ٹریفک، آپریشن اور ایس ایس یو کے افسران کو طلب کیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی آپریشن، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس یو نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

حکام نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سڑکوں کو کھلا رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں