اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے مابین ملاقات آج شام 4:45 بجے متوقع ہے۔