پشاور: بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور استحصال میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں سائبر کرائم سرکل پشاور نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث گینگ کے سرغنہ اعجاز کو پشاور سے گرفتار کر لیا۔
ملزم کے زیر استعمال ڈیوائسز سے قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔ گروہ نابالغوں کو گن پوائنٹ پر پکڑتے اور پھر قابل اعتراض ویڈیوز بناتے تھے۔ ملزمان ویڈیوز کو سرعام شیئر کرنے کی دھمکی دے کر بچوں کا مزید استحصال کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔