لاوہ: دیرینہ دشمنی پر تین افراد قتل

لاوہ: مقتولین میں نورخان، رفاقت اور آصف شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتولین گھر سے عدالت پیشی پر جارہے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔مقتولین میں نورخان، رفاقت اور محسن شامل ہیں۔مقتولین گھر سے عدالت پیشی پر جارہے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ مقتولین نورخان اور رفاقت باپ بیٹا ہیں ۔جبکہ محسن ان کا قریبی رشتہ دار بتایا جارہا ہے۔ کار ڈرائیور وقاص بھی شدید زخمی بتایا جارہا ہے۔ قریباً ایک سال قبل مقتولین پر محمد اشرف کو لاوہ میں قتل کرنے کا الزام تھا۔ رفاقت اور نورخان ضمانت پر تھے ۔جبکہ ان کے ہمراہی دو ملزمان ابھی تک جیل میں ہیں۔ قبل ازیں بھی نورخان اور رفاقت پر ایک بار قاتلانہ حملہ ہوا جس میں دونوں باپ بیٹا محفوظ رہے۔مقتولین میں نورخان عمر 65 سال، رفاقت عمر 28 سال اور محسن عمر 25 شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں