سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے، اسد قیصر

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت حواس باختہ ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے۔
زرائع کے مطابق حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے خلاف کون سا حربہ انہوں نے اب تک استعمال نہیں کیا ؟ ان سے روزانہ غلطیاں ہو رہی ہیں، یہ حواس باختہ ہو رہے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو پتا چل گیا ہے کہ اس کا اب کوئی سروائیول نہیں ہے، ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے مطابق ہے، یہ اپنے اختیارات کے تحت جہاں جانا چاہے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہم ہر فورم پر ان کا مقابلہ کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں