افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان

کراچی: افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے میں ملوث نادرا اہل کاروں کی گرفتاری کا امکان ہے۔
پاکستانی شناختی کارڈ افغان باشندوں کو جاری کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس دوران ذمے دار نادرا اہل کاروں کا تعین کرلیا گیا ہے، جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ذمے داران نے افغانوں کو شناختی کارڈ اجرا کے لیے پاکستانی خاندانوں کا رُکن ظاہرکیا۔ پاسپورٹ دفترکے قریب سے ایک افغان سمیت ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کا آغازکیا گیا تھا۔ مجیب اللہ نامی افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ پرپاکستانی پاسپورٹ حصول کا خواہشمند تھا۔

نادرا سے مجیب اللہ کو پاکستانی خاندان کا رُکن ظاہر کیے جانے والی فیملی کوجاری کارڈز کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔ تحقیقات میں نادرا کی جانب سے ریکارڈ فراہمی کے بعد متعلقہ نادرا اہلکاروں کے بیانات لیے گئے۔ تحقیقات کے آخری مرحلے میں مبینہ طور پرملوث نادرااہلکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ نادرا کی جانب سے بھی محکمانہ تحقیقات میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں