خیبر میں پولیس گاڑی پر بم دھماکا، اے ایس آئی زخمی

پشاور: خیبر میں پولیس گاڑی پر بم دھماکے میں اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ تیراہ کے علاقے اکاخیل میں پولیس گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس میں زخمی ہونے والے اے ایس آئی کو فوری طبی امداد کے لیے میشتو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا نصب کیے گئے بم کے پھٹنے سے ہوا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع روانہ کردی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں