گرفتاریوں اور مقدمات کیخلاف پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ آج بھوک ہڑتال کرینگے

اسلام آباد: گرفتاریوں، چھاپوں اور قیادت و کارکنوں کے خلاف مقدمات پر تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ آج احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ آج پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دوپہر تین بجے لگایا جائے گا جس کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کریں گے۔ آج علامتی بھوک ہڑتال ہوگی اور حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سمیت تمام ارکان بھوک ہڑتال کریں گے جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک ہوں گے۔ دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔
ارکان پارلیمان کو پارٹی وفاداریاں نہ بدلنے پر مقدمات کی دھمکیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

بانی چیئرمین خود بھی بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں اور ارکان نے پہل کر دی ہے۔ پی ٹی آئی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں