کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کےبعد تیزی کا رجحان ہے اور انڈیکس کی 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی بحال ہو گئی۔
پی ایس ایکس پر گزشتہ ہفتے کے اختتام سے رواں ہفتے کے آغاز تک چھائے رہنے والے شدید مندی کے بادل چھٹ گئے۔ منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 587 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔
بازارِ حصص میں 733 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر 79313 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، اس دوران انڈیکس 80 کے بعد 79 ہزار پوائنٹس سے بھی گرگیا تھا۔