کراچی کے علاقے ملیر سٹی تھانے کی حدود سے اغوا کی جانے والی کم عمر لڑکی کو اغوا کاروں نے رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے میں کم عمر لڑکی کرن احمد دختر کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لڑکی کے اغوا کامقدمہ درج ہونے کے بعد ایس پی انویسی گیشن ملیر نے مغوی لڑکی کی جلد ازجلد بازیابی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھی۔
تفتیشی ٹیم نے مغوی لڑکی کی بازیابی کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے مقدمے میں ملوث ملزم کمیل عباس ولد نصرت حسین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کئی مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
پولیس کی چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں اغوا کاروں نے دباؤ میں آ کر مغویہ لڑکی کو رہا کردیا.