کیا حارث رؤف کے گھر بچے کی ولادت ہوئی ہے؟ کرکٹر کا موقف آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے گھر بچے کی ولادت کی جھوٹی خبروں پر ناراض ہوگئے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر افواہ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حارث رؤف اور مزنا مسعود کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ ایک نومولود بچے کی تصویر بھی شیئر کی گئی تھی۔

اس تصویر کو ایکس صارف احتشام صدیق سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین اور کچھ پیجز نے شیئر کیا تھا۔فاسٹ بولر نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی کہ جس میں انہوں نے لکھا ‘میرے بچے سے متعلق پیدائش کی خبریں جھوٹی ہیں، برائے مہربانی جھوٹی خبریں پھیلانے اور ان پر یقین کرنے سے گریز کریں’۔

241

مزید پڑھیں: حارث رؤف کے ساتھ مداح کی بدتمیزی پر محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا

انکا مزید کہنا تھا کہ ‘میری ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بھی معلومات جو کسی غیر مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نظر آئے، وہ افواہ کے سوا کچھ نہیں ہوگی’۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کا اپنی دیرینہ دوست مزنا مسعود ملک سے دسمبر 2022 میں نکاح ہوا تھا جبکہ دونوں کی شادی کی تقریبات جولائی 2023 میں ہوئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں