افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ,نادرا کا آفیسر گرفتار ایف آئی اے نے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا آفیسر کوگرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کئے۔ملزم ندیم علی نادرا میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہے۔ملزم چورنگی میں واقع نادرا آفس واقع میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments