سموں کے غیر قانونی اجراء پر پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن، 15 افراد گرفتار

اسلام آباد: پی ٹی اے نے 5 شہروں میں سموں کے غیر قانونی اجراء پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فرنچائزز میں کام کرنے والے 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے لاہور، فیصل آباد اور پشاور ٹیم کی جانب سے راولپنڈی، سرگودھا، کوٹ مومن، کوہاٹ اور ہنگو میں کارروائی کی۔ حکام نے ٹیلی نار، جاز، یوفون اور سی ایم پاک (زونگ) کی فرنچائزز پر چھاپے مارے۔

چھاپوں کے دوران ایف آئی اے نے 4 لیپ ٹاپ، 1 پی سی، 12 بی وی ایس ڈیوائسز برآمد کر لیے جبکہ فعال سمز، موبائل فونز، ہارڈ ڈسک، فوٹو کاپیوں کے ساتھ اصلی شناختی کارڈ اور افغان پاسپورٹ اور پی او آر کارڈز کی سافٹ کاپیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آرز درج کر لی گئیں، فرنچائزز غیر قانونی طور پر سموں کے اجراء میں ملوث تھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سمز مجرمانہ سرگرمیوں جیسے دھوکہ دہی، شناخت کی چوری اور دیگر غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے نے سیلز چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایات درج کرائی تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں