مانسہرہ : مہانڈری کے مقام پر بالاکوٹ اور ناران کو ملانے والا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔
مانسہرہ و گردنواح میں مسلسل موسلادهار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔ترجمان:
ریسکیو 1122 مانسہرہ نے اپنے عوام سے التماس کیا کہ اگر آپ اس وقت وادی کاغان میں ہیں تو دریاؤں، ندیوں اور نشیبی علاقوں سے دور محفوظ پناہ گاہ تلاش کریں۔ اچانک سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے اور محفوظ اور بلند علاقوں میں رہنا ضروری ہے۔
آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر یا0997920126پر م کال کریں ۔
Load/Hide Comments